مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان ں 30 کروڑ سے زائد افراد انتہائی غریب ہیںجو تعلیم، صحت، پانی سیوریج سسٹم اور بجلی جیسی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسی غربت کے باعث بھارت میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں اور ہر سال ایک کروڑ 40 لاکھ بچے اپنی پانچویں سالگرہ منانے سے قبل ہی موت کے بے رحم شنکجوں میں پھنس جاتے ہیں جب کہ ان میں سے 60 فیصد لوگ گھر جیسی نعمت سے بھی محروم ہیں اور کھلی فضا میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت نے گزشتہ سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے کافی مثبت کوششیں کی ہیں تاہم اب بھی غربت کے اس جن کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفیک کے انڈر جنرل سیکریٹری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے کوششوں میں تیزی لانا ہوگی۔
مہر نیوز/6 فروری/ 2015 ء : اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان ں 30 کروڑ سے زائد افراد انتہائی غریب ہیںجو تعلیم، صحت، پانی سیوریج سسٹم اور بجلی جیسی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔
News ID 1849544
آپ کا تبصرہ